ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت کو ’راج دھرم‘ نبھانے کے لئے بار بار یاد دلائیں گے: کانگریس

حکومت کو ’راج دھرم‘ نبھانے کے لئے بار بار یاد دلائیں گے: کانگریس

Sat, 29 Feb 2020 20:05:21    S.O. News Service

نئی دہلی،29/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی)  کانگریس نے کہا ہے کہ راج دھرم پرعمل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن مودی حکومت اس کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے، لہذا ذمہ دار اپوزیشن کی حیثیت سے کانگریس بار بار ’راج دھرم‘ نبھانے کے لئے انہیں یاد دلائے گی۔

کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے ہفتے کے روز پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ حکومت معاشرے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ خوف کا ماحول حکومت، انتظامیہ اور پولیس کے ڈر سے پیدا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راج دھرم کے لفظ سے مودی حکومت کو چڑھ ہے لیکن انہیں یہ نہیں فراموش کرنا چاہیے کہ راج دھرم کی پیروی کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے نہ کہ اپوزیشن کی۔ حکومت کو یہ یاد دلانا حزب اختلاف کی ذمہ داری ہے کہ راج دھرم کی پیروی نہیں کی جارہی ہے اور کانگریس بار بار اپنی ذمہ داری نبھائے گی اور حکومت کو بتائے گی کہ راج دھرم کی پیروی نہیں کی جا رہی ہے۔

آنند شرما نے کہا کہ حکومت بدنیتی کے ساتھ کام کر رہی ہے اور ان کے اہداف سیاسی مخالف ہیں۔ اس کے لئے وہ سرکاری اداروں کا مستقل غلط استعمال کر رہی ہے۔ اسے راج دھرم کی پیروی کرنی چاہیے لیکن وہ گمراہ ہوچکی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ وہ راج دھرم کی پیروی کرنا نہیں جانتی ہے۔

دہلی تشدد سے متعلق متعدد معاملات میں حکومت شفافیت کے ساتھ کام نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کو کچل دیا گیا ہے اور دفعہ 144 کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ بہت سے معاملات میں جان بوجھ کر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ورنہ فسادات کو روکا جاسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کے خلاف سخت دفعات استعمال کی گئیں ہیں۔ ایسی دفعات کچھ لوگوں کے خلاف عائد کی جا رہی ہیں جن میں ضمانت نہیں ہے۔ حکومت عوام کے حقوق سے انکار کر رہی ہے۔


Share: